بلوچ آزادریاست کی مخالفت !ہند،افغانستان و برطانیہ کی تاریخی غلطی حفیظ حسن آبادی
بلوچ آزادریاست کی مخالفت !ہند،افغانستان و برطانیہ کی تاریخی غلطی حفیظ حسن آبادی جب بهی زخموں سے تلملا کربلوچ قوم نے آواز بلند کی ہے تو پاکستانی حکام کی طرف سےانهیں بیرونی طاقتوں کا آلہ کار کہہ کر ان کے جد و جہد کو کم ارزشت کرنے کی سعی ہوئی ہے۔امریکہ روس اسرائیل سب پروہاں دخل اندازی کاالزام لگایاگیاہے مگر ہندوستان اورافغانستان پریہ الزام مستقل رہا ہےکہ وہ پاکستان کو غیرمستقم کرنے بلوچوں کی مدد کرتے ہیں جبکہ ا صل حقیقت یہ کہ بلوچ قومی تحریک آزادی تواُس وقت سے جاری وساری ہےجب برصغیربرطانیہ کے زیر تسلط تھا اور پاکستان دنیا کےنقشے پرنمودار بهی نہیں ہوا تھا۔ پاکستان کے اس الزام کے جواب میں ہندوستان اور افغانستان نےہمیشہ دفاعی پوزیشن لیکر کسی بھی مداخلت سے انکار ہی کیا ہے۔ حالا نکہ ہندوستانی اور افغان قیادت کواپنی تاریخی غلطی کااحساس کرکے اسکی درستگی کرکےکهل کربلوچ تحریک آزادی کااخلاقی و سفارتی مدد کرنا چائیےتها۔ آج جویہ ریجن پاکستان کے ہاتھوں آگ کی لپیٹ میں ہے اسکی ذمہ داری اس وقت کےبرٹش،ہنداور افغان قیادت پریکساں عائدہوتی ہے اگروہ یہاں برص...