راسکوہ کا ماتم اور حیربیارمری کی آگاہی مہم ۔۔۔ حفیظ حسن آبادی
حفیظ حسن آبادی گذشتہ کئی برسوں سے جاری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی بلوچ رہنما واجہ حیربیار مری کی طرف سے بلوچستان میں کئے گئے پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے خلاف آگاہی مہم چلایا گیا جسے ہرلحاظ سے کامیاب کہا جاسکتا ہے ۔اس سال پہلے برسوں کی نسبت احتجاجی مظاہروں کا دائرہ وسیع اور سوشل میڈیا سےبہتر انداز سے استفادہ کیا گیا ۔ہزاروں پوسٹ ٹیوٹر فیس بک و دیگر زرائع ابلاغ پر آئے برطانیہ ، سویڈن ،کینیڈا،جرمنی کے علاوہ بلوچستان میں بھی مظاہرے کئے گئے ان مظاہروں کی توسط سے نہ صرف اس ا نسان کُش ایٹمی دھماکے کے نقصانات کی یاد دہانی کرائی گئی بلکہ بلوچ قوم کے المیہ کو بھی بہتر انداز میں اُجاگر کیا گیا۔اس دؤراں جب یہ مہم چل رہی تھی تو پاکستانی ارباب اختیار کی طرف سے بلوچ آزادی پسند رہنماؤں خاص کر واجہ مری کے خلاف زہرافشانی کا ایک سلسلہ شروع کیا گیاچیف آف آرمی اسٹاف اوروفاقی وزیر داخلہ کے حوالے سےایسے بیانات وقفے وقفے سے آتے رہے کہ پاکستان نے برطانوی حکام کو اپنے مطلوبہ لوگوں کی ایک فہرست پیش کی ہے اورعمران فارق کے قاتلوں کے بدلے...