Posts

Showing posts from May, 2015

راسکوہ کا ماتم اور حیربیارمری کی آگاہی مہم ۔۔۔ حفیظ حسن آبادی

Image
حفیظ حسن آبادی گذشتہ کئی برسوں سے جاری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی بلوچ رہنما واجہ حیربیار مری کی طرف سے بلوچستان میں کئے گئے  پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے خلاف آگاہی مہم چلایا گیا جسے ہرلحاظ سے کامیاب کہا جاسکتا ہے ۔اس سال پہلے برسوں کی نسبت احتجاجی مظاہروں کا دائرہ وسیع اور سوشل میڈیا سےبہتر انداز سے استفادہ کیا گیا ۔ہزاروں پوسٹ ٹیوٹر فیس بک و دیگر زرائع ابلاغ پر آئے برطانیہ ، سویڈن ،کینیڈا،جرمنی کے علاوہ بلوچستان میں بھی مظاہرے کئے گئے ان مظاہروں کی توسط سے نہ صرف اس ا نسان کُش ایٹمی دھماکے کے نقصانات کی یاد دہانی کرائی  گئی بلکہ بلوچ قوم کے المیہ کو بھی بہتر انداز میں اُجاگر کیا گیا۔اس  دؤراں  جب یہ  مہم چل رہی تھی تو پاکستانی ارباب اختیار کی طرف سے بلوچ آزادی پسند رہنماؤں خاص کر واجہ مری  کے خلاف زہرافشانی کا ایک سلسلہ شروع کیا گیاچیف آف آرمی اسٹاف اوروفاقی وزیر داخلہ کے حوالے سےایسے بیانات وقفے وقفے سے آتے رہے کہ پاکستان  نے برطانوی حکام کو اپنے مطلوبہ لوگوں کی ایک فہرست پیش کی ہے اورعمران فارق کے قاتلوں کے بدلے حیر بیار مری اور دیگر بلوچ رہنماؤ

براہمدغ بگٹی کی بے وجہ پسپائی یا بیان طرفہ تماشہ .... حفیظ حسن آبادی

Image
براہمدغ بگٹی کی بے وجہ پسپائی یا بیان طرفہ تماشہ  تحریر:حفیظ حسن آبادی یوں تو پہلے بھی ہوئے اُس سے کئی بار جدا لیکن اب  کے  نظر آتے  ہیں  کچھ  آثار  جدا براہمدغ بگٹی کی سیاست میں اُس وقت سے منفی تبدیلی کے آثار دکھائی دیئے جب آپ نے بی این ایف سے اس غیر سیاسی وغیر سنجیدہ دلیل کی بنیاد پرعلیحدگی اختیار کیا کہ یہ الائنس چونکہ بی این پی مینگل بارے سخت موقف رکھتی ہے لہذا بی آرپی ان کے ساتھ چل نہیں سکتی ۔ بی این پی مینگل پاکستانی پارلیمنٹ کے زریعے بلوچوں کے حقوق کی بازیابی کوممکن سمجھ کر اس کے زریعے اپنی تئیں کوشش کے نام پرقوم سمیت خودفریبی میں مصروف ہے جس کوماضی قریب میں سردار عطاء اللہ مینگل وقت کی بربادی اور اپنے قوم کے ساتھ فراڈکہتے تھے ۔آزادی پسندوں کی طرف سے اُنکی اس سیاسی قلابازی پر تنقید پربی این پی مینگل کی برہمی و دلگرفتگی سمجھ میں آتی ہے کیونکہ وہ اپنے ہی راستے سے ہٹ کر اپنے ہی نعروں سے انحراف کرچکے ہیں وہ سیدھی سی سوالوں کا جواب دینے کے قابل نہیں رہے ہیں لہذا وہ ہر بات اورسوال کو گستاخی یا گالی سمجھ کر اُس کا جواب دھونس دھمکی یا گالی گلوچ و طعنہ زنی سے د